بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سفارتی ذرائع کے مطابق، اس جواب میں ایران کے تقاضے درج ذیل ہیں:
- تمام تر امریکی پابندیوں کی منسوخی؛
- ایران کے تمام تر منجمد اثاثوں کی آزادی؛
- ایرانی تیل کی فروخت پر غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول دفتر (The Office of Foreign Assets Control [OFAC]) کی پابندی کی منسوخی
- پیش کردہ سمجھوتوں کے دائرے میں، آبنائے ہرمز کے انتظام کو مستحکم کرنا؛
- معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی جنگ کا فوری خاتمہ؛
- جنگ کے خاتمے کے بعد، (ایران کے جوہری پروگراموں سمیت) تفصلیات پر 30 روزہ مذاکرات۔
ایرانی جواب کی ایک شق کا تعلق لبنان سے ہے اور مقاومت اور صہیونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کا کیس، مذاکرات میں تہران کی سرخ لکیروں میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے امریکہ کے ارسال کردہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس میں استعماری انداز سے واشنگٹن کی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ